سکیورٹی ادارے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں ، وزیر داخلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تمام سیکیورٹی ادارے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی بی، ایڈیشنل آئی جی سی ڈی ٹی اور ڈی جی سیف سٹی نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، وزیر داخلہ کو صوبے میں انسداد دہشت گردی اور غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں تمام سیکیورٹی ادارے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں، اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، غیر ملکی سمیت تمام لوگوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے پہلی ترجیح ملک کے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سی پیک اور دیگر منصوبوں میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، سیکیورٹی ادارے خصوصاً پنجاب پولیس اور آئی بی مل کر کام کریں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اس وقت لاہور کی 50 فیصد نگرانی سیف سٹی سے کی جا رہی ہے، سیف سٹی سے لاہور کی 100 فیصد نگرانی جلد سے جلد یقینی بنائی جائے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com