182
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں
۔
سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم خصوصی جے آئی ٹی سے یو اے ای اور کینیا میں تحقیقات سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر قائم کی گئی جے آئی ٹی گزشتہ ماہ 12 جنوری کو دبئی گئی تھی، ایک ہفتے کی تفتیش کے بعد وہ کینیا روانہ ہوگئی تھی۔
دونوں ممالک میں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد خصوصی جے آئی ٹی 2 فروری کو پاکستان واپس پہنچ گئی ہے۔