اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
I have accepted resignation of @maroof_bismah Captain of Pakistan Women’s National Team. She wants to make way for a younger colleague. But happily she will continue to play for Pakistan and bring laurels for her country.
— Najam Sethi (@najamsethi) February 28, 2023
نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بسمہ معروف نوجوان کھلاڑی کو قیادت کا موقع دینا چاہتی ہیں، وہ پاکستان کے لیے باقاعدہ کھلاڑی کے طور پر دستیاب رہیں گی۔
واضح رہے کہ بسمہ کی قیادت میں پاکستان نے 62 میں سے 27 ٹی ٹوئنٹی جیتے جب کہ 32 میں شکست ہوئی۔
اس کے علاوہ پاکستان نے بسمہ کی کپتانی میں 34 ون ڈے میچوں میں سے 16 جیتے ہیں۔