اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں آج پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی کے) میں عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تین الگ الگ اہم اجلاس ہوں گے۔
پنجاب اور کے پی کے میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں آج الیکشن کمیشن میں تین الگ الگ اہم اجلاس ہوں گے، جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور اور چیف سیکرٹری پنجاب شرکت کریں گے۔
پنجاب اورکے پی میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے گورنر زکو پھر خط لکھ دیا
اجلاس میں چیف سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر دفعہ 144 سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے۔
علاوہ ازیں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی آج دوپہر 2 بجے الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے حتمی مشاورت کریں گے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں آر اوز اور اے آر اوز کا تقرر کردیا
الیکشن کمیشن تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد انتخابات کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گا۔