دو صوبوں میں انتخابات سے ملک میں افراتفری پھیلے گی،رانا ثناء اللہ 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دو صوبوں میں انتخابات سے ملک میں افراتفری پھیلے گی

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایک شخص پوری قوم کے سامنے جھوٹ بول رہا ہے، عمران خان نے آج نازیبا الفاظ استعمال کیے، عمران خان نے آج مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔  ثابت کر دیا کہ مریم نواز انہیں بے نقاب کرنے میں کامیاب ہیں، عمران خان کو ڈر ہے کہ مریم انہیں بے نقاب کر دیں گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی مخالفین پر الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں کیا، مریم نواز نے عمران خان کی دھاندلی اور کرپشن کی سیاست کو بے نقاب کیا، عمران خان نے گالی گلوچ اور بے حیائی کے کلچر کو پروان چڑھایا عمران خان نے جتھوں سمیت جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کر دیا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان غنڈہ گردی اور ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں، انہوں نے فرح گوگی کے ذریعے کرپشن کی، عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کی چوری ثابت ہو چکی ہے۔ مسلح گروہوں کے ساتھ عدالت میں جانا غنڈہ گردی ہے، اس شخص کو لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا، یہ گینگ لے کر عدالتوں پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے ملکی خزانے کو 50 ارب کا ٹیکہ لگایا، القادر ٹرسٹ کے نام پر 7 ارب روپے کی زمین لی ، مریم نواز کے ساتھ جیل میں بدترین سلوک ہوا، آپ ڈرامہ کرکے کرپشن اور جرائم نہیں چھپا سکتے، عمران خان نے کس قانون کے تحت زمان پارک میں مسلح گروپ رکھے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول بم پلاسٹک میں بنے ہیں یا شیشے کی بوتلوں میں، اس کا حساب دیں۔ یہ جو حالات پیدا ہوئے ہیں وہ آپ کے اپنے بنائے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بجائے خودکشی کروں گا۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com