210
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب میں 30 اپریل کو انتخابات کرانے سے انکار کے فیصلے پر حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام چاہیے تو انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں، ورنہ ملک بحرانی کیفیت میں رہے گا
یہ خبر بھی پڑھیں
الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر دئیے
انہوں نے کہا کہ یہ شرط نہیں کہ خون کی ہولی کھیل کر الیکشن میں جانا پڑے، الیکشن کمیشن نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پنجاب میں انتخابات پر پانچ صفر کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ حکومت کا نہیں۔
وزیر قانون نے کہا کہ اتحادی حکومت کبھی انتخابات سے نہیں بھاگی، ملک میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں تو انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔