170
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) الیکشن کمیشن کے وکیل اور سینئر قانون دان عرفان قادر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پنجاب میں انتخابات کا امکان مسترد کردیا۔
الیکشن کمیشن کے وکیل عرفان قادر نے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ تین رکنی بینچ کے فیصلے کے مطابق پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو ہو جائیں
یہ بھی پڑھیں
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم ، انتخابات 14مئی کو ہوں گے ، سپریم کورٹ کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس فیصلے کا پابند نہیں، یہ فیصلہ آئین کے خلاف ہے۔سینئر قانون دان نے کہا کہ یہ بات نہ آئین میں ہے اور نہ ہی قانون میں ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کی تاریخ دے، اس فیصلے کو نہ صرف کابینہ بلکہ ایک عام شہری بھی مسترد کر سکتا ہے۔