217
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران نے 8 سال بعد متحدہ عرب امارات میں اپنا نیا سفیر تعینات کر دیا ہے۔
ایران نے سینئر سفارت کار رضا امیری کو ابوظہبی میں سفیر مقرر کر دیا ہے جنہیں 8 سال بعد متحدہ عرب امارات میں ایرانی سفیر مقرر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب نے بھی 2016 کے بعد اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ایرانی صدر کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی ہے۔