130
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف نے سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے کابل دھماکے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سوات میں سی ٹی ڈی تھانےکےاندر دھماکہ 8 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔یاد رہے کہ کبل کے علاقے سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 40 زخمی ہوگئے تھے۔