وزیراعظم کا اصل اعتماد کا ووٹ تب ہوگا جب صدر پاکستان کہیں گے ، فواد چوہدری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا اصل اعتماد کا ووٹ تب ہوگا جب صدر پاکستان ایسا کہیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا 

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کو دیے گئے اعتماد کے ووٹ میں منحرف ارکان کے ووٹ شامل ہوں تو حکومت اکثریت کھو چکی ہے کیونکہ وہ ووٹ نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اصل اعتماد کا ووٹ تب ہوگا جب صدر پاکستان کہیں گے، اب اعتماد کے ووٹ کی سیاسی حیثیت ہو سکتی ہے، لیکن اس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ منحرف ارکان کے ووٹ بھی اعتماد کے ووٹ میں شمار کیے گئے کیونکہ بدقسمتی سے اس وقت قانون پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com