255
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا میں ایک نابینا قاری نماز کی امامت کے دوران انتقال کر گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے 37 سالہ نابینا قاری شیخ عبداللہ کامل امریکی ریاست نیو جرسی کی ایک مسجد میں نماز کی امامت کرتے ہوئے اچانک انتقال کر گئے۔
قاری عبداللہ کا تعلق مصر سے تھا۔اسلامی مبلغ شیخ عبداللہ کامل نے چھوٹی عمر میں ہی بریل کے ذریعے قرآن پاک حفظ کر لیا تھا۔ قاری عبداللہ کامل اپنی سریلی آواز کی وجہ سے دل کو چھو لینے والی تلاوت قرآن پاک کے لیے مشہور تھے۔
یہ بھی پڑھیں
خاتون دوران عمرہ روزے کی حالت میں انتقال کر گئیں
امریکہ جانے سے چند روز قبل قاری عبداللہ کامل نے 10 اپریل کو بیٹے کو جنم دیا جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام سفیان رکھا ہے۔ 2015 میں قاری عبداللہ نے ایک چینل پر تلاوت قرآن کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔