اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم نے چوہدری پرویز الہی کے گھر پر پولیس کے چھاپے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
پرویزالہٰی پر دہشتگردی کا مقدمہ درج،فرار کیسے ہوئے ،تفصیلات سامنے آگئیں
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے حکومتی مذاکراتی ٹیم سے رابطہ کیا جس میں فواد چوہدری نے خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ سے معاملے پر بات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے مذاکرات کے دوران چھاپوں اور جوابی کارروائیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اورانتقامی کارروائی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہو رہے ہیں تو پرویز الہی کے گھر پر انتقامی حملہ کیوں ہوا؟
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی ناراضگی کے باعث وزیر قانون اعظم نذیر اور وزیر ریلوے خواجہ سعد نے معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔