اردو رلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سندھ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، کراچی کی 11 یو ایس سیز میں سے پیپلز پارٹی نے 7 نشستیں حاصل کیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔
مختلف کیٹگریز کی 63 نشستوں پر 434 امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا، کراچی ڈویژن کی 11 یوسی، چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ ممبر کی 15 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔
کورنگی۔
کورنگی یوسی 3 کے مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے چیئرمین کے امیدوار 3412 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے 2544 ووٹ حاصل کیے۔
ضلع وسطی
جماعت اسلامی کے فیصل نسیم 2500 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے حامد شاہد 885 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ضلع کورنگی۔
ڈسٹرکٹ کورنگی یوسی 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے امیدوار 2682 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی 1786 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔
لیاری
ڈسٹرکٹ ساؤتھ لیاری یوسی 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار 3245 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہوئے، جب کہ جماعت اسلامی 2574 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔
کیماڑی
ضلع کیماڑی بلدیہ ٹاؤن یوسی 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے امیدوار 3009 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جب کہ پاکستان تحریک انصاف 1086 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔
ضلع غربی یوسی اورنگی ٹاؤن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار 2935 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار 2925 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ضلع غربی کی یوسی 2 اورنگی جماعت اسلامی کے نام رہی اور جماعت اسلامی کے چیئرمین 4778 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار 3571 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ضلع غربی کی یوسی 8 مومن آباد کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار 2664 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف 1380 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع بدین کے وارڈ نمبر 5 میں پیپلز پارٹی کے راجہ سہیل پہلی پوزیشن پر ہیں۔
وارڈ نمبر 7 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جرنل کونسلر کی اسامی پر پیپلز پارٹی کے سکندر شاہ کامیاب قرار پائے، آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔