علی زیدی اور فردوس شمیم نقوی کو اندرون سندھ جیکب آباد کی جیل منتقل کردیا گیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو کراچی سے جیکب آباد جیل منتقل کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے 2 روز قبل علی زیدی کے گھر کو سب جیل قرار دیتے ہوئے ان کی خرابی صحت کے باعث ان کے گھر منتقل کردیا تھا۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں سابق وفاقی وزیر کو ایم پی او کے تحت جیکب آباد جیل منتقل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ صرف علی زیدی کو گھر میں نظربندی کی سہولت دی گئی تھی جس پر سندھ حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی سندھ کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم ​​نقوی کو کراچی سینٹرل جیل سے سکھر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں فردوس شمیم ​​نقوی کو سکھر جیل منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com