169
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) موٹرولا نے اپنی ریزر 40فولڈ ایبل سیریز کی لانچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں، موٹرولا نے تصدیق کی ہے کہ فولڈ ایبل سیریز کی نقاب کشائی یکمجون کو ہونے والے ایک پروگرام میں کی جائے گی۔
ٹویٹ کے ساتھ منسلک ٹیزر میں ایونٹ کی جگہ کا ذکر نہیں کیا گیا لیکن ٹیزر میں دو فولڈ ایبل ڈیوائسز واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔اب تک کی ڈیوائس لیکس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کمپنی ریزر 40 سیریز میں دو فولڈ ایبل فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سمارٹ فون کسے کہتے ہیں؟ بار بار ہینگ ہونےکی وجوہات اور نجات کا طریفہ
پہلا ریز 40 ایک فلیگ شپ ڈیوائس ہوگا، جس میں Snapdragon 8+ Gen 1 پروسیسر اور ایک بڑا بیرونی کور ڈسپلے ہوگا۔جبکہ دوسری ڈیوائس معیاری ریزری ‘ 40’ ہوگی جس میں چھوٹا بیرونی کور ڈسپلے ہوگا لیکن باقی ہارڈ ویئر وہی ہوگا۔ کمپنی نے ابھی تک قیمتوں کے بارے میں واضح طور پر کچھ ظاہر نہیں کیا ہے