136
ارد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی پاکستانی جناح ہا ئوس کو جلا نہیں سکتا، یہ دہشت گردوں اور پاکستان کے دشمنوں کا کام ہے۔
شہباز شریف نے کوئٹہ میں قومی کھیلوں کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ملکی تاریخ کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔ کوئی پاکستانی ایسا نہیں کر سکتا اور ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، یہ دہشت گرد اور دشمن پاکستان کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور جی ایچ کیو پر حملہ پاکستانیت اور حب الوطنی نہیں بلکہ کھلی دہشت گردی اور ملک دشمنی ہے۔ 9 مئی کو جو ہوا وہ 75 سالوں میں دشمن نہیں کر سکا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ قیامت تک دوبارہ ایسا نہ ہو، ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی تاکہ قیامت تک کوئی دوبارہ ایسا کرنے کی جرات نہ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس گھنا ئونے فعل اور شہدا کی توہین کی ہمیشہ مذمت کی جائے گی اور 9 مئی کو ملکی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔