تحریک انصاف کے ڈوبتے بیڑے سے شیری مزاری کے بعد فیاض الحسن چوہان بھی کود گئے،مزید چھلانگیں متوقع

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کو سمجھایا کہ آپ جس اسٹریجیٹی پر چل رہے ہیں یہ درست نہیں، ریاست سے ٹکرانا سیاست دانوں کا کام نہیں ہوتا۔

شیری مزاری نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 9 مئی کا راستہ روکنے کیلئے پارٹی کی لیڈر شپ میں کوئی ایسا بندہ نہیں تھا جس نے عمران خان کو سمجھایا یا بتایا ہو کہ سیاست عدم تشدد کیساتھ کرنی چاہئے۔ میں پارٹی میں واحد شخص تھا جس کی وجہ سے پارٹی میں مجھے کھڈے لائن لگادیا گیا اور بنی گالا و زمان پارک میں میرا داخلہ بند کردیا گیا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں نے عمران خان کو سمجھایا تھا کہ تشدد اور ریاستی اداروں سے ٹکراو کی پالیسی چھوڑ دیں اور سیاسی انداز میں اپنی جدوجہد کریں۔ خان صاحب نے میری گرفتاری پر ایک لفظ تک نہیں کہا جس سے مجھے بہت تکلیف ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر کے کہنے پر رانا ثنا کی پولیس نے مرا گھر تباہ کیا۔ میری فیملی کے 4 لوگ گرفتار ہیں اور چار گھر تباہ ہوئے ہیں، عمران خان نے میری بات نہیں مانی جس کا نقصان ہوا، 9 مئی کو جس طرح عوام دکھی ہوئی میں بھی دکھی ہوا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com