لیول پلیئنگ فیلڈ ہو گئی،اب سلیکشن ختم ہو کر الیکشن ہونے چاہئیں،شیخ رشید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ معاشی، اقتصادی اور سیاسی تباہی کا ملبہ کسی اور پر نہیں موجودہ نااہل حکومت پر گرنا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ان دنوں پریس کانفرنس نہیں بلکہ پریشر کانفرنسز ہیں، دو تین ماہ جیل میں گزارنے سے قیامت نہیں آئے گی، جیل سے رہائی تحریری سیاسی توبہ کی وجہ سے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپیہ ٹوکری کا کیس بن چکا ہے، پتہ نہیں ڈالر کہاں رکے گا، مسئلہ معاشی ہے، مصنوعی بجٹ پیش کرنے کے لیے سازش کے تحت اسے سیاسی بنایا گیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ بھی مرعوب اور بے بس ہو گئی تو اللہ ہی ملک کا وارث ہے، پوری قوم 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتی ہے اور ملزمان سے کوئی ہمدردی نہیں، لیکن چادر چار دیواری اور خواتین کی عزت ہونی چاہیے
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے خیال میں لیول پلیئنگ فیلڈ ہو گئی ہے، اگر نہیں ہوئی تو 15 جون تک ہو جائے گی، اب سلیکشن ختم ہو کر الیکشن ہونے چاہئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کلاشنکوف کے جھوٹے مقدمے میں 7 سال جیل کاٹی، سیریل قتل اور 2 بار خاتم نبوت میں سسرال جا چکا ہوں اور اب دوبارہ جانے کے لیے تیار ہوں، جب تک گرفتار نہیں ہو جاتا روزانہ کی ٹوئٹ جاری رہے گی۔ .

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com