مسافر جہاز میں سوار ہونا شروع،جہانگیر ترین کا طیارہ پھر ٹیک آف کے لئے تیار 

 

 ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے ماڈل ٹا ئو ن میں اپنا سیاسی دفتر کھول لیا ہے۔ جہانگیر ترین ان دنوں پاکستان میں ہیں،

 لیکن اب وہ کیا کرنے جا رہے ہیں؟ جہانگیر ترین کو پاکستان آئے چند ماہ ہی ہوئے ہیں اور اب وہ ایک بار پھر پوری قوت سے سیاسی میدان سجانے کا سوچ رہے ہیں۔

عمران خان کی حکومت بنانے کے لیے جہانگیر ترین نے جو دفتر استعمال کیا تھا اسے ماڈل ٹا ئون کی ملاقاتوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور طیارہ 2018 کی طرح عمران خان کی حکومت بنانے کے لیے رن وے پر ٹیک آف کرنے کے لیے تیار ہے۔ .

جہانگیر ترین کا جہاز بھی وہی ہے اور وہ خود بھی نہیں بدلے تاہم ایک چیز جو بدلی وہ یہ کہ اب وہ مسافر جو جہاز میں سوار ہوں گے وہ تحریک انصاف کے ہوں گے اور کسی اور پارٹی میں جانے کیلئے سوار ہوں گے  پہلے یہ طیارہ جنوبی پنجاب سے اسلام آباد جاتا تھا لیکن اس بار لاہور میں رن وے ٹھیک پایا گیا ہے۔

کیا جہانگیر ترین اپنی پارٹی بنانے جا رہے ہیں؟

جہانگیر ترین کا ن لیگ  میں شمولیت کا ارادہ نہیں لگتا لیکن بدلتے ہوئے حالات اور جہانگیر ترین کی گپ شپ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اب پاور پالیٹکس کرنے والے ہیں۔ انہوں نے ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے

جہانگیر ترین کون ہیں؟

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے جہانگیر ترین بنیادی طور پر ایک زمیندار اور تاجر ہیں لیکن انہوں نے 2002 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ق کی جانب سے حصہ لیا اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز کی کابینہ میں مشیر زراعت کے عہدے پر فائز ہوئے۔

2004 میں، جہانگیر ترین کو وزیر اعظم شوکت عزیز کی کابینہ میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کے طور پر شامل کیا گیا، جہاں وہ 2007 تک خدمات انجام دیتے رہے۔ اس دوران ان کی شوگر ملز کا کاروبار بھی جاری رہا۔ 2008 کے انتخابات میں بھی جہانگیر ترین نے مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشست جیتی تھی۔

2011 کے آخر میں جہانگیر ترین نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کی اہم ترین شخصیات میں شمار ہونے لگے۔ 2013 میں چیئرمین عمران خان نے انہیں پارٹی کا سیکرٹری جنرل نامزد کیا۔

انہوں نے 2013 کے انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کی لیکن پارٹی میں ایک اہم عہدہ برقرار رکھا اور 2015 کے ضمنی انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

تاہم، دسمبر 2017 میں، سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے پر انہیں آئین کے آرٹیکل 62 1F کے تحت کسی بھی عوامی عہدے کے لیے تاحیات نااہل قرار دے دیا۔

اس کے باوجود جہانگیر ترین نے پارٹی معاملات میں سب سے اہم کردار ادا کیا اور ان کے اپنے دعوے کے مطابق 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے ٹکٹوں کی تقسیم ان کی مشاورت سے ہوئی جس کی وجہ سے پارٹی جیت گئی۔

تاہم فیصلہ کن اکثریت کے لیے پی ٹی آئی کو آزاد امیدواروں کی حمایت درکار تھی۔ یہاں ایک بار پھر جہانگیر ترین حرکت میں آئے اور ملک بھر سے آزاد امیدواروں کو اپنے پرائیویٹ طیارے میں پارٹی میں شامل کرنے کے لیے لائے، جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی حتمی اکثریت حاصل کر کے مرکز، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں برسراقتدار آ گئی۔

 

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com