168
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید کی حفاظت وہ ہی یقینی بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس! سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے اس خط کے ذریعے اپنی جان کو لاحق سنگین خطرات سے آگاہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے عزت مآب چیف جسٹس وہ واحد شخصیت ہیں جو مراد سعید کی حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ ارشد شریف کی طرح ایجنسیاں بھی مراد سعید کے قتل کے پیچھے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ‘میری درخواست ہے کہ معزز چیف جسٹس مراد سعید کی جان کی حفاظت کے لیے جو کچھ آپ کے اختیار میں ہے وہ کریں۔