اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آتشزدگی اور پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور شرپسند مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کے لیے آج خفیہ اداروں اور پولیس کے اعلیٰ حکام کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
9 اور 10 مئی کو قومی املاک کو جلانے اور توڑ پھوڑ کرنے میں ملوث شرپسند مظاہرین اور تحریک انصاف کی صوبائی قیادت اور دیگر عہدیداروں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کے لیے سیکیورٹی اداروں اور پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کےحکام بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں چھپی پی ٹی آئی قیادت کے خلاف کارروائی کی منظوری بھی دی جائے گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ چھاپوں کے لیے پولیس اور فورسز کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، گھیراؤ کے احکامات دینے والے سابق اراکین اسمبلی اور مقامی رہنماؤں کو ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے گا۔