کیپیٹل ہل حملہ,سرغنہ کو  18 سال قید کی سزا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  امریکا میں 2021 میں کیپیٹل ہل (امریکی ایوان نمائندگان) پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے معاملے میں حملہ آوروں کے سرغنہ اسٹورٹ روڈز کو 18 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

سٹورٹ رہوڈز کو بغاوت کی منصوبہ بندی سمیت سیکورٹی ایجنسیوں پر تخریب کاری اور حملے کے الزامات کا سامنا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سٹورٹ رہوڈز کے خلاف غداری کا الزام امریکہ میں کم ہی استعمال ہوا ہے۔

سٹورٹ روڈز امریکی دائیں بازو کی تنظیم اوتھ کیپرز ملیشیا کے بانی ہیں، جس کے ارکان پر مسلح بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے اور سکیورٹی اداروں پر حملوں کا الزام ہے۔سٹورٹ رہوڈز حملے کے وقت کیپٹل ہل کے باہر تھے لیکن ان پر پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کرنے والوں سے رابطے میں رہنے کا الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹل ہل پر حملہ ، ملزمان کی نشاندہی پر 5لاکھ ڈالر انعام ملے گا

18 سال قید کی یہ سزا حملے میں ملوث ملزم کو دی جانے والی سب سے بڑی سزا ہے، پراسیکیوٹر نے عدالت سے 25 سال قید کی اپیل کی تھی۔واضح رہے کہ 6 جنوری 2021 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بولا اور حفاظتی باڑ توڑ کر عمارت میں داخل ہوئے۔

کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی کے دوران 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، کیپیٹل ہل پر حملے کے الزام میں ایک ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا۔یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب کیپیٹل ہل میں کانگریس کی عمارت میں مشترکہ اجلاس منعقد ہو رہا تھا اور کانگریس نومبر 2020 میں ہونے والے انتخابات میں جیتنے والے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی صدارتی جیت کی تصدیق کرنے والی تھی۔ تاہم ٹرمپ اور ان کے حامیوں کا یقین تھا۔ کہ انتخابات میں ان کی جیت کو شکست میں بدل دیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com