اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر مراد راس نے کہا ہے کہ ہم پارٹی کی 9 مئی کی سیاست سے متفق نہیں، ہم پی ٹی آئی اور عمران خان سے راستے الگ کرتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد راس کا کہنا تھا کہ کشتیاں جلا کر امریکا سے واپس آیا ہوں، 2013 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا، 2018 میں اسی حلقے سے دوبارہ الیکشن جیتا، 15 سال . دل سے تحریک انصاف میں جدوجہد کی، پارٹی کے لیے جو ہو سکا وہ کیا، ہم جمہوریت اور ووٹ پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن کتنا مشکل ہے سوچ بھی نہیں سکتا، اداروں سے لڑائی کوئی نہیں چاہتا، اختلافات ہوتے ہیں لیکن بیٹھ کر حل کیے جاسکتے ہیں، یہ ملک سب کا ہے، لڑائی سے معاملات حل نہیں ہوتے۔ اگر عام آدمی سدھرنا چاہتا ہے تو اسے لڑنے سے نہیں بہتر کیا جا سکتا۔
مراد راس نے کہا کہ جب عمران خان لاہور شفٹ ہوئے تو ان کے ساتھ جو مشیر شامل ہوئے وہ سب اسی کا نتیجہ ہے، مشیروں نے ہمیں وہاں پہنچا دیا ہے جہاں ہم کھڑے ہیں، عمران خان کے مشیروں نے 9 مئی کو حالات اس نہج تک پہنچائے ہیں، ہم اس واقعے کی کتنی مذمت کرتے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مل بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، جو سمجھتے ہیں کہ ملک کو آگے بڑھانا ہے، سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے، 9 مئی کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، نہ پلان میں تھا، ہم نے ایسا کبھی نہیں کیا یہ سب کیسے ہوا، سمجھ سے بالاتر ہے۔