اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ریلیف ملنا چاہیے، یہ ان کا حق ہے۔ نواز شریف واپس آکر پارٹی کی قیادت کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان اس سارے معاملے کے معمار ہیں، عمران خان نوجوانوں کے ذہنوں میں نفرت کی سیاست لے کر آئے ہیں۔ ایجنسیوں کی صوابدید ہے کہ وہ کس کا مواخذہ کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عوامی ردعمل نہیں آیا، دس یا بیس ہزار لوگ کسی شہر میں جمع نہیں ہوئے، ڈھائی یا تین سو لوگوں کو تربیت دی گئی اور ڈیوٹیاں لگائی گئیں، عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں چند سو لوگوں نے احتجاج کیا ۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دفاعی تنصیبات پر حملے ہوئے، ریڈیو پاکستان کی تاریخی عمارت کو جلایا گیا، کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ شہداء کی نشانیوں کی بے حرمتی ہو گی۔
نئی جماعت بنتی ہے تو بننے دیں، عوام جسے چاہے ووٹ دیں، پیپلز پارٹی کو بھی حق ہے کہ وہ پنجاب میں اپنے قدم جمائے، ہمیں بھی سندھ میں اپنے قدم جمانے کا پورا حق ہے، نئی پارٹی موجود ہے اگر وہ آتی ہے اور نفرت کے راستے پر نہیں چلتی ہے تو اس کے لیے گنجائش ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ رہے ہیں وہ پہلے بھی پارٹیاں چھوڑ چکے ہیں، انہیں کسی نے پارٹی چھوڑنے کا نہیں کہا، وہ تمام کام اپنی مرضی سے کر رہے ہیں، ہمارے پاس اتنی بھاری صلاحیت نہیں کہ تمام لوگ پارٹی چھوڑ دیں۔