سپریم کورٹ آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت آج کرے گی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت آج کرے گی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز اللہ حسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ  درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی تھی۔

وفاقی حکومت کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر آڈیو لیکس کیس کی سماعت نہ کریں جب کہ بنچ کے 3 ارکان پر اعتراض کیا گیا

واضح رہے کہ 20 مئی کو وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شامل تھے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے آڈیو لیکس کمیشن کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com