اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اہم سیاسی فیصلے 20 جون تک ہو جائیں گے کہ سیاسی اونٹ کس طرف بیٹھے گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن میں کرائوںگا، فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن میں کرائوںگا، نواز شریف کہتے ہیں کہ الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ہو
آصف زرداری نےکہاہےالیکشن میں کرواں گافضل الرحمن نےکہاالیکشن میں کرواں گانوازشریف کہتاہےلیول پلائنگ فیلڈہوگی توالیکشن ہوگا20جون تک اہم سیاسی فیصلےہوجائیں گےکہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھےگاجتنی مرضی منصوبہ بندی کرلی جائےہوگاوہی جواللہ کومنظورہوگاآئین قانون اورعوام کاکہیں ذکرنہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 8, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ جتنی پلاننگ کریں گے اللہ کو جو منظور ہےوہی ہوگا، آئین، قانون اور عوام کا کہیں ذکر نہیں۔ جیلیں بھر کر عوام کی رائے نہیں بدلی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ سازوں نے زمینی حقائق سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، قوم اللہ اور عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، ورلڈ بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کا پوسٹ مارٹم کیا ہے اور حکومت شا دیانے بجا رہی ہے۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آصف زرداری جیل میں جس معیشت کا مطالعہ کر آئے وہ 2013، 2008 اور موجودہ 14 ماہ کی ہے۔ ڈالر مہنگا اور نایاب یہ ہیں حکومت کے حالات۔
عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کاپوسٹ مارٹم کیا ہےاورحکومت شادیانے بجارہی ہےجومعشیت آصف زرداری جیل میں پڑھ کرآیا ہےوہ2008،2013 اورموجودہ14مہنیے کہاں تھیIMF سے چھٹی دوست ممالک کی مالیاتی کٹی نون لیگ فارغ غریب تباہ و برباد آٹاڈالر مہنگا اور نایاب یہ ہیں حکومت کےحالات
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 8, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ 100 لوگ 24 کروڑ عوام کی خواہشات اور خوشیوں کا خون کر رہے ہیں، گھر میں 4 ارب ڈالر ہیں اور آصف زرداری 100 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کی بات کر رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا اور لوگوں کے شعور پر زنجیریں پہنائی گئی ہیں