اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)جہانگیر ترین نے میڈیا پر اپنی نمائندگی کے لیے اپنی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے 7 ترجمان مقرر کر دئیے ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے پارٹی عہدیداروں کا اعلان کردیا
میڈیا پر پارٹی کا موقف دینے کے لیے اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر مراد راس اور میجر ریٹائرڈ خرم روکھڑی کو ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
I am pleased to announce Abdul Aleem Khan as the President of Istehkam-e-Pakistan Party. Aamir Mehmood Kiyani as Secretary General. Awn Chaudhary as Additional Secretary General & Spokesperson of the Party as well as of the Patron-in-Chief.
More announcements to follow Inshallah— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) June 12, 2023
اس سے قبل بھی جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے اہم عہدیداروں کا اعلان کیا، عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر جبکہ عامر کیانی کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عون چوہدری کو مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور پارٹی ترجمان مقرر کرنے والے عہدیداروں کا اعلان کیا۔