اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)روس سے آنے والے آئل کا بحری جہاز سے آف لوڈنگ کا عمل جاری ہے اور اب تک جہاز سے 6000 بیرل تیل اتارا جا چکا ہے۔
وزارت پیٹرولیم کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق معاہدے کے تحت روس سے خریدے گئے تیل کی ادائیگی ڈالر کی بجائے چینی کرنسی میں کی گئی ہے۔
وزارت ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے تیل سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی اور ان میں 30 سے 40 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آر ایل ریفائنری میں 45 ہزار ٹن تیل کی پہلی کھیپ کو ریفائن کیا جائے گا، جس میں پارکو بھی حصہ ڈالے گا، روس کا تیل آئندہ دو ہفتوں میں مارکیٹ میں آجائے گا۔
پاکستان اور روس نے ابتدائی طور پر ایک لاکھ بیرل تیل کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، پہلی کھیپ کے نتائج کے بعد سات لاکھ بیرل تیل پاکستان آئے گا۔
روسی تیل کی قیمتوں میں ریلیف کے اثرات یکم جولائی تک آنے کا امکان ہے۔