اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )دنیا کے مشہور ترین سرچ انجن ’گوگل‘ نے پاکستان میں انتخابات کی حمایت میں اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ہے۔
گوگل نے پاکستان کے انتخابات میں تاخیر پر اپنا ڈوڈل تبدیل کرتے ہوئے بتایاہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کب ہونے جا رہے ہیں۔
گوگل اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے یہ یاد دلانے کی کوشش کر رہا ہے کہ قومی اسمبلی کی مدت 13 اگست 2023 کو ختم ہو رہی ہے اور اس کے بعد 60 دنوں میں انتخابات ہونے ہیں، یعنی پاکستان میں عام انتخابات 14 اکتوبر 2023 سے پہلے نہیں ہوں گے۔
گوگل کاپاکستانیوں کو 45000 سکالرشپ د ینے کا اعلان
گوگل نے اپنے ڈوڈل میں پاکستان کا جھنڈا اور بیلٹ بکس شامل کرکے عام انتخابات کی جانب توجہ مبذول کرائی جب کہ گوگل کے ڈوڈل پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل بھی سامنے آیا۔
ایک ٹوئٹر صارف نے گوگل ڈوڈل پر ہنستے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان میں انتخابات جلد ہوتے نظر نہیں آرہے‘۔
جبکہ ایک اور صارف نے 2023 میں عام انتخابات کی امید ظاہر کی۔
غیر فعال اکائونٹ ڈیلیٹ،گوگل نے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا
ایک اور صارف نے لکھا، ‘گوگل جلد ہی پی ٹی آئی کو الوداع کہنے کے لیے پریس کانفرنس کرے گا۔
ایک ٹوئٹر صارف نے اسے گوگل کی جانب سے الیکشن نہ کرانے کے خلاف احتجاج قرار دیا۔