پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کرکراچی کے میئر منتخب

  اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر کراچی کے میئر منتخب ہوگئے۔

میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں مرتضیٰ وہاب نے 173 ووٹ حاصل کیے جب کہ حافظ نعیم نے 160 ووٹ حاصل کیے، اس طرح مرتضیٰ وہاب 13 اضافی ووٹ لے کر کراچی کے میئر منتخب ہوگئے۔

کراچی کے آرٹس کونسل آڈیٹوریم کو شریک پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا جہاں 33 کے قریب منتخب افراد موجود تھے جبکہ 32 کے قریب ارکان نہیں پہنچے۔میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب کے لیے ووٹنگ مکمل   ہوئی  جس کے بعد جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کے لیے ووٹنگ کی گئی۔پی ٹی آئی کے 30 منحرف ارکان نے ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔

پی ٹی آئی کے 30 منحرف ارکان نے میئر کراچی کے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا اور پولنگ اسٹیشن نہیں پہنچے۔فردوس شمیم ​​سمیت پی ٹی آئی کے تین ارکان کو بکتر بند لایا گیا، اس دوران پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکن پولنگ اسٹیشن کے باہر جمع ہوگئے۔میئر کراچی کے نتائج کے اعلان کے بعد ڈپٹی میئر کراچی کے لیے مقابلہ ہوگا جس میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سلمان عبداللہ مراد ہیں۔سندھ کے دیگر شہروں میں پیپلز پارٹی کے کاشف شورو حیدرآباد، ارسلان شیخ سکھر، عبدالرؤف میرپور خاص اور راشد بھٹی شہید بینظیر آباد کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔

آصف زرداری کی مرتضیٰ وہاب کو مبارکباد

سابق صدر آصف زرداری نے کراچی کے میئر کے انتخاب میں کامیابی پر مرتضیٰ وہاب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے، اپنے دفاتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے رکھیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com