209
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کے صوبے مینیٹوبا میں ٹرک اور معر افراد کی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے، جائے حادثہ پر سڑک کو دو طرفہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ونی پیگ کے قریب کاربیری کے علاقے میں پیش آیا۔رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس حکام نے بتایا کہ بس ہائی وے 5 پر جنوب کی طرف کاربیری قصبے کی طرف جا رہی تھی، جب کہ سیمی ٹریلر ہائی وے 1 پر مشرق کی طرف جا رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں 25 افراد سوار تھے جن میں سے 15 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مینی ٹوبا میں اتنے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کے ساتھ کبھی ٹریفک حادثہ نہیں ہوا۔؎
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک ٹویٹ کے ذریعے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔دوسری جانب ٹرک کمپنی کے سی ای او نے تحقیقات میں مکمل تعاون کا وعدہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس وقت ہمارے پاس حادثے کی تفصیلات محدود ہیں۔