161
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کا اعلان کر دیا، میچز پاکستان اور سری لنکا میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوں گے۔
ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجویز قبول کر لی ہے۔ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک لاہور اور سری لنکا میں ہوگا۔
اس ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایشیا کپ میں کل تیرہ میچز ہوں گے جن میں سے پہلے چار میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
ایشیا کپ کیلئے راہ ہموار ،افغانستان اور نیپال بھی پاکستان میں کھیلنے کو تیار
سری لنکا فائنل سمیت 9 میچز کی میزبانی کرے گا، بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پی سی بی نے ایشیا کپ کی میزبانی دو مقامات پر کرنے کی تجویز دی تھی، تاکہ بھارت اپنے میچز غیر جانبدار مقام پر کھیلے۔