282
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سابق گورنر پنجاب کے گھر پر رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جب کہ فائرنگ کرنے والے فرار ہوگئے۔
لطیف کھوسہ نے اس حوالے سے بتایا کہ نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کی جو اس قدر شدید تھی کہ گولیاں اندر کھڑی کاروں کو لگیں اور فائرنگ سے میرا ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔
دوسری جانب فائرنگ کے واقعے کے بعد ایس پی کینٹ اویس شفیق سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پہنچ گئے۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لطیف کھوسہ کے گھر پر پستول اور رائفل سے 7 گولیاں چلائی گئیں، ایک گولی گیراج میں موجود ڈرائیور جاوید کو لگی جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے حملہ آوروں کی شناخت میں مدد لی جا رہی ہے۔