اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں گیس اور تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور آج کئی اخبارات میں خبر ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں چند پیسے کمی ہوگی، میں حیران ہوںکہ پتہ ہی نہیں کہ یہ خبریں کیسے آتی ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اوگرا کی جانب سے دی گئی تجاویز کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا
وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 262 روپے اور ڈیزل کی قیمت 253 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 164 روپے 7 پیسے فی لیٹر اور لائٹ کی قیمت برقرار رہے گی۔ ڈیزل آئل بھی 147 روپے 68 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گا۔