اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کا ہے، پاکستانی عوام کو آئین کے مطابق اپنے فیصلے خود کرنے ہیں۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران میتھیوملر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافیوں کو آزادی سے کام کرنے دیا جائے، جمہوری معاشروں میں آزاد میڈیا کا کردار اہم ہوتا ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امریکا پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات جھوٹے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں انسانی حقوق، صحافیوں کے تحفظ، جمہوریت اور جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی جیسے بنیادی اور اہم مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔