الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینےکا کیس،فواد چوہدری پر24 جون کو فرد جرم عائدہوگی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری پر 24 جون کو فرد جرم عائد ہوگی

 گزشتہ 2 سماعتوں میں پیش نہ ہونے سے قبل فواد چوہدری آج عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے فواد چوہدری اور ان کے ضامن کو آج طلب کر لیا، عدالت نے سمن لاہور اور اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہوں پر وصول کرنے کا حکم دیا۔

آج پیشی کے موقع پر عدالت نے مقدمے کی کاپی فواد چوہدری کو فراہم کی اور فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کردی۔عدالت نے کہا کہ فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی

واضح رہے کہ فواد چوہدری پر چیف الیکشن کمشنر سمیت الیکشن کمیشن کے دیگر اہلکاروں کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

اس کیس میں فواد چوہدری کو 25 جنوری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، یکم فروری کو سیشن کورٹ نے فواد چوہدری کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

پی ٹی آئی کے اس وقت کے رہنما فواد چوہدری نے 24 جنوری 2023 کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ہم الیکشن کمیشن، اس کے ارکان، ان کے اہل خانہ اور ان لوگوں کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر ہمارے ساتھ زیادتی جاری رہی تو وہ ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا.

انہوں نے کہا تھا کہ ‘ہم نے بہت صبر اور احتیاط سے کام لیا، لیکن یہ معاملہ نہیں چل رہا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com