دنیا کا سب سے سستا 4G فون متعارف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں دنیا کا سب سے سستا 4G فون لانچ کر دیا گیا ہے۔

ریلائنس جیونے یہ 4G فون متعارف کرایا ہے جس کی قیمت 999 روپے (پاکستانی روپے 3317) ہے۔

ہندوستان میں لاکھوں لوگ اب بھی 2G فون استعمال کر رہے ہیں اور جیو بھارت نامی فون ایسے لوگوں کے لیے پیش کیا گیا ہے،یہ تکنیکی طور پر اسمارٹ فون نہیں ہے کیونکہ اس میں مرکزی دھارے کا موبائل آپریٹنگ سسٹم نہیں ہے (جیسے اینڈرائیڈ)، لیکن اس کی بہت سی خصوصیات یقیناً اہم ہیں۔اس فون سے موبائل ادائیگیاں کی جاسکتی ہیں جبکہ فلم اور میوزک کی خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔تاہم، واٹس ایپ، فیس بک یا دیگر مقبول ایپس اس فون کا حصہ نہیں ہیں۔اس فیچر فون میں 1.77 انچ کلر اسکرین ہے جس میں 48 ایم بی اسٹوریج اور 1000 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سمارٹ فون کسے کہتے ہیں؟ بار بار ہینگ ہونےکی وجوہات اور نجات کا طریفہ

صارفین مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے اسٹوریج کو 128 جی بی تک بڑھا سکتے ہیں۔فون کی پشت پر ایک VGA کیمرہ بھی ہے۔کمپنی کے مطابق بھارت میں 250 ملین لوگ اب بھی ایسے موبائل فون استعمال کر رہے ہیں جو 2G پر کام کرتے ہیں جبکہ 5G ٹیکنالوجی اب پوری دنیا میں پھیل رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا فون پہلی بار انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لیے ایک انٹری لیول ڈیوائس کے طور پر کام کرے گا اور انہیں آن لائن بنیادی خصوصیات استعمال کرنے کے قابل بنائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com