دھابیجی زون کی تعمیر سے پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے،بلاول بھٹو

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبے کا افتتاح کر دیا، منصوبے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی آئے گی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر ناصر شاہ، شرجیل میمن، کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب، قاسم نوید، صادق میمن، جام اویس غورم، جام عبدالکریم نے شرکت کی۔ تقریب ، علی حسن زرداری اور دیگر شریک تھے۔
منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبہ پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، منصوبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور ایک لاکھ ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ منصوبہ معاشی ترقی اور خوشحالی میں اضافہ کرے گا اور سرکاری اور نجی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون پیدا کرے گا جبکہ قومی شاہراہ تک رسائی گھریلو اور وسطی ایشیائی ممالک تک سامان کی نقل و حمل کو ممکن بنائے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس منصوبے سے غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی اور دھابیجی زون کی تعمیر سے پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com