نگران وزیراعظم کی کرسی پر کون بیٹھے گا؟ فیصلہ آج متوقع

اردوورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)نگران وزیراعظم کی کرسی پر کون بیٹھے گا؟ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے حوالے سے آج وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان ملاقات کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات دوپہر 2 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، راجہ ریاض کو وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نگراں وزیراعظم کے لیے 3 نام اپوزیشن لیڈر کو پیش کریں گے جب کہ راجہ ریاض بھی نگراں وزیراعظم کے لیے 3 نام پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ اتحادیوں نے نگراں وزیراعظم کے لیے اپنے اپنے نام تجویز کیے ہیں، ایم کیو ایم نے نگراں وزیراعظم کے لیے کامران ٹیسوری کا نام دیا ہے جب کہ نیشنل پارٹی نے جسٹس (ر) شکیل بلوچ کا نام تجویز کیا ہے۔
نگراں وزیراعظم کے لیے سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی، حفیظ شیخ، جسٹس (ر) افتخار جیلانی، جسٹس (ر) مقبول باقر کے ناموں پر مشاورت جاری ہے جب کہ فواد حسن فواد، ذوالفقار مگسی، ڈاکٹر عشرت العباد کے نام زیر غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کے لیے سابق سیکر ٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی سب سے مضبوط امیدوار ہیں، جلیل عباس جیلانی کا نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا، سابق سینئر سفارت کار جلیل عباس جیلانی کا نام آصف زرداری نے نواز شریف کے سامنے رکھا۔
نواز شریف اور آصف زرداری کی بیرون ملک ملاقات میں جلیل عباس جیلانی کے نام پر غور کیا گیا، مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے جلیل عباس جیلانی کے نام پر اعتراض نہیں کیا۔
دوسری جانب نگراں وزیراعظم کے لیے کسی نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا جائے گا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com