235
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)امریکہ نے کہا ہے کہ وہ سابق پاکستانی وزیر اعظم کے خلاف کسی سازش میں ملوث نہیں ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سامنے آنے والی دستاویزات پر تبصرہ نہیں کروں گا، پاکستانی سفارت کاروں سے نجی گفتگو پر بات نہیں کر سکتے
، جو دستاویزات سامنے آئی ہیں ان سے یہ ثابت نہیں ہوتا۔ امریکہ نے کوئی پاکستانی لیڈر منتخب کیا یا نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا نے پاکستان کے سابق وزیراعظم کے دورہ روس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
میتھیو ملز کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم پاکستان نے یوکرین پر روس کے حملے کے دن دورہ کیا، سابق پاکستانی سفیر نے بھی کہا ہے کہ امریکا پر الزامات جھوٹے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے یہ نہیں کہا کہ سابق پاکستانی وزیراعظم چلے جائیں۔