انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد کا5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شیرپاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ اور اشتعال انگیز تقاریر کیس میں پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو پیش کیا، جج ابھر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں دلیل دی گئی کہ مقدمے میں بغاوت، جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 14 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ادھر لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان میں درج آتش زنی اور محاصرے کے مقدمے میں گرفتار 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر شاد مان پولیس نے گرفتار 6 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا تاہم عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزمان میں ارباز، عبدالحفیظ، فہیم ، قیصر، طاہر خان محمد گل اور غلام عباس شامل ہیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com