ملائیشیا کی ایئر لائن نے کراچی کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ملائیشیا کی باٹک ایئرلائن نے کراچی کے لیے بھی براہ راست پروازوں کا اعلان کیا ہے۔باٹک ایئر لائن نے پاکستان میں اپنا نیٹ ورک بڑھانے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں باٹک ایئر کراچی اور کوالالمپور کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں چلائے گی۔

ایئر لائن اگلے ماہ 31 اکتوبر سے کوالالمپور اور کراچی کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔
ایئرلائن کے اعلامیے کے مطابق کوالالمپور سے باٹک ایئر کی پرواز او ڈی 135 ہر منگل، جمعرات اور ہفتہ کی رات 8 بجے کراچی پہنچے گی، اسی تین دن کراچی سے پرواز او ڈی 136 رات 9 بجے کوالالمپور کے لیے روانہ ہوگی۔
اس کے علاوہ ایئر لائن نے طلباء اور گروپ مسافروں کے لیے خصوصی پرکشش رعایت کا بھی اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ باٹک ایئرلائن پہلے ہی لاہور اور کوالالمپور کے درمیان روزانہ نان سٹاپ براہ راست پروازیں چلا رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com