ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز ایک ہفتے تک برطانیہ میں قیام کر سکتی ہیں، لندن پہنچنے کے بعد مریم نواز پارٹی کے قائد اور اپنے والد میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گی۔
مریم نواز کی روانگی کے بعد سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی آج لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے بھائی محمد نواز شریف سے مشاورت کا ایک اور دور کریں گے۔
شہباز شریف بھی چلےگے۔ پارٹی رہنما کی مشاورت سے انتخابی حکمت عملی، نواز شریف کی وطن واپسی اور قانونی معاملات پر بات کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف لندن میں ایک ماہ قیام کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچے تھے۔ لندن میں قیام کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان بھی کیا۔
123