نیویارک میں پاکستانی مشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان دو دہائیوں سے بھارتی دہشت گردی کا نشانہ بنا ہوا ہے، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کے بعد بھارت پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعمیری بات چیت کا عمل جاری ہے، آج ہمارا دورہ اپنے اختتام کو پہنچا، بہت مفید ملاقاتیں ہوئیں، بھارت دہشت گردی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، کینیڈا میں سکھ رہنما کو بے دردی سے قتل کیا گیا، کینیڈا میںبھارتی اقدامات سے صدمہ پہنچا ہے۔واقعے نے مغرب کی آنکھیں کھول دی ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کا معاملہ مختلف عالمی فورمز پر اٹھایا گیا، پاکستان چاہتا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل ہو، امن کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد ضروری ہے، ہم نے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی
نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، ملک میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، کسی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہیں روکا گیا