قبل ازیں چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی سزا کا سٹیٹس تبدیل ہوگیا، اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین ابھی تک اٹک میں کیوں ہیں؟ اڈیالہ جیل کیوں نہیں؟
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال ڈوگل سے جواب طلب کیا، عدالت نے استفسار کیا کہ اگر کل آپ کو رحیم یار خان جیل بھیج دیا جائے تو کیا آپ وہاں جیل ٹرائل کریں گے؟
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔
سماعت کے دوران وکیل نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو ورزش کی مشین فراہم کی جائے کیونکہ وہ سپورٹس مین ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ جیل کے قوانین کے مطابق انہیں وہ چیزیں دی جائیں جس کے وہ حقدار ہیں، ان کے حقوق کو پامال نہ کیا جائے۔
104