یہ بھی پڑھیں
کیا گھر میں لگے پودے کینسر کے خطرے کو کم کر سکتےہیں ؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین کا کہنا تھا کہ اگرچہ ای سگریٹ میں عام سگریٹ کے مقابلے میں زہریلے مادے کم ہوتے ہیں لیکن پھر بھی ان میں نقصان دہ کیمیکلز کا مرکب ہوتا ہے اور سانس کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے محقق اور اس تحقیق کے سرکردہ مصنف ٹیہون روے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ای سگریٹ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے ہمیں ای سگریٹ کے استعمال کے مضر اثرات سمیت کئی اقدامات کرنے ہوں گے۔ ان میں بیداری پیدا کرنا، سخت ضوابط کو نافذ کرنا اور ذہنی صحت کے متبادل طریقوں کو فروغ دینا شامل ہے۔دمہ کی وجہ سے گھرگھراہٹ، سانس کی قلت، سینے میں جکڑن اور کھانسی ہوتی ہے۔ یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق اسے ادویات اور محرکات سے پرہیز کرکے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔