ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی کی 20 سے زائد گاڑیاں ایئرپورٹ پر موجود تھیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے بھارت میں استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود مداحوں سے پاکستانی پرچم لے لیا گیا ۔
تاہم قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت آمد پر پاکستانی مداح چاچا بشیر نے راجیو گاندھی ایئرپورٹ پر پاکستان کا جھنڈا تھاما اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
ذرائع کے مطابق انکل بشیر کا کہنا ہے کہ وہ ایئرپورٹ پر پاکستانی ٹیم کے استقبال کے لیے پاکستانی جھنڈا لے کر گئے تھے، سیکیورٹی اہلکار جھنڈا لے گئے۔چچا بشیر نے کہا کہ میرے کپڑے پاکستانی رنگ کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدر آباد پہنچنے پر بھارتیوں نے پاکستانی ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔چاچابشیر بھی ورلڈ کپ کے لیے بھارت پہنچ گئے، جھنڈا لہرا کر پاکستان کے نعرے لگائےچچا بشیر نے کہا میں اپنے ملک کا جھنڈا اٹھاؤں گا، کسی کا ڈر نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔انٹرویو کے دوران چاچا کرکٹ نے بتایا کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے لیکن وہ گزشتہ 45 سال سے امریکا کے شہر شکاگو میں مقیم ہیں۔انکل کرکٹ نے اپنے نعروں کے بارے میں کہا کہ جب میں جیت گا بھائی جیتے گا کہہ رہا تھا تو سامنے سے ہر کوئی انڈیا کہہ رہا تھا، میں نے کہا بھائی پاکستان بھی کہو، پاکستان کا نعرہ لگاؤ، وہ بہت پیار کرنے والے لوگ تھے۔