ریسکیو 1122 کے مطابق جائے وقوعہ سے 3 افراد کی لاشیں اور 12 زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا دوآبہ تھانے کے اندر مسجد میں ہوا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
مستونگ ،عید میلاد النبی ؐ کے جلوس کے شرکاءپر خو د کش حملہ ،52 افراد شہید،متعدد زخمی،ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ
ایس ایچ او شبراز خان کے مطابق دھماکا گزشتہ جمعہ کے خطبہ کے دوران ہوا۔ دھماکے کے وقت مسجد کے اندر 30 سے 40 نمازی موجود تھے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 کی 6 ایمبولینسز اور ایک ریسکیو گاڑی آپریشنل سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے۔ اس کے علاوہ کوہاٹ کی 2 ایمبولینسیں بھی راستے میں ہیں جنہیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔