انتونیو گوٹیرس نے مزید کہا کہ پرامن، مذہبی تقریبات کے دوران لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے ایک گھناؤنا فعل ہے اور ان حملوں کے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔
میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔
یہ خبر بھی پڑھیں
مستونگ ،عید میلاد النبی ؐ کے جلوس کے شرکاءپر خو د کش حملہ ،52 افراد شہید،متعدد زخمی،ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ
یہ قابل نفرت ہے حملوں میں پرامن، مذہبی تقریبات کے دوران لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ذمہ داروں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔
اس کے علاوہ امریکہ نے بھی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں خودکش حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی مذمت کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ امریکا بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں خودکش حملوں کی مذمت کرتا ہے جس میں نمازیوں سمیت دیگر افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ پاکستانی بلاخوف و خطر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے مستحق ہیں ان خاندانوں سے ہماری گہری تعزیت ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔