سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات ، ہندوستان کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے ، امریکہ

اردو ورلڈ کینیڈا(ویب نیوز )  کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے خالصتان تحریک کے سرکردہ سکھ رہنما کے قتل کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد پیش کیے جانے کے بعد مودی سرکار کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوتا جا رہا ہے اور اب امریکا نے بھی اس معاملے کو اٹھا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہردیپ سنگھ قتل، بھارت تحقیقات میں تعاون کرے ، امریکہ

معاملہ بھارتی حکومت کے سامنے براہ راست اٹھایا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے بات چیت میں سکھ رہنما کے قتل کا معاملہ اٹھایا۔امریکی محکمہ خارجہ کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ سیکریٹری آف اسٹیٹ انتھونی بلینکن نے بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر پر زور دیا کہ وہ سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید پڑھیں

ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ہیں ، کینیڈا

ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب اینٹونی بلینکن اور قومی سلامتی کونسل کے امریکی مشیر سے بھی ملاقات کی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کیے تھے۔ دوسری جانب بھارت نے کینیڈا کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com